فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے، سراج الحق

November 23, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہی تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ لوٹنے میں سب ملوث ہیں۔ کسی نے گاڑی لی تو کوئی ہار اور گھڑی لے گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کا نہیں منصفانہ تقسیم کا مسئلہہے۔