مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز

November 24, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد یا دہشت گرد حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔ 26 نومبر کے مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے، عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوچکا ہے۔