امید ہے نئے آرمی چیف قرآنی ہدایات کو مد نظر رکھیں گے، تقی عثمانی

November 25, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے

ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرے میں انہوں نے لکھا کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم حفظ کیا ،امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے،ان کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔