بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی

November 25, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔

جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔

جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔

واضح رہے کہبل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔

جینیفر گیٹس کی شادی پر تقریباً 20 لاکھ ڈالرز، یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا تھا۔