ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار

November 26, 2022

جنگ فوٹو

کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک ملزم کو واقعہ کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ملزم نور زمان عرف برما کو جاں بحق افراد پر تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔

واقعے کے بعد سے اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے، واقعہ کے مقدمے میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔