مسافر ٹرینوں میں چائے پانی اور دیگر اشیا کی مہنگے داموں فروخت

November 27, 2022

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرینوں میں مسافروں کو چائے پانی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت نے مسافروں کو پریشانی ومشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔چائے کا کپ بھی 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،کوئی نوٹس لینے والانہیں ۔ کراچی سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں میں چائے کا کپ بھی 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس کا کوئی نوٹس لینے والانہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسافر ٹرینوںمیں کھانے پینے کی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔