ملیر میں شکست کھانے والا عمران خان سندھ فتح کرنے کی بات کر رہا ہے، نثار کھوڑو

November 27, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جس عمران خان کو ملیر میں شکست دی، وہ سندھ فتح کرنے کی بات کر رہا ہے۔

کورنگی جلسے سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران کہتے تھے، سندھ کو فتح کروں گا، ہم نے تمھیں ملیر میں شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان نے شکور شاد سے استعفیٰ لینے کے لیے خود کہا، اگر لیاری میں الیکشن ہوتا تو پی ٹی آئی چیئرمین وہاں بھی ہار جاتے۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہے، جس کو عدم اعتماد سے باہر نکالا گیا۔