پی ٹی آئی استعفوں سے کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں سے کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا،میں تو الیکشن نومبر 2023 ہی ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ پی ٹی آئی والوں نے دینے ہیں ان سے پوچھیں ۔پی ٹی آئی کے استعفوں سے کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہوگا۔جیسے عدم اعتماد آئینی طریقہ تھا ۔وزیر اعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہیں۔ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی کا کچھ علم نہیں ہے۔ عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور میں تو الیکشن نومبر 2023 میں ہی ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔