انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی کون؟

November 29, 2022

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی کون ہوں گے۔

یکم دسمبر سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔

کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، دوسری جانب قوی امکان ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی میں دائیں ہاتھ کے تیز بولر حارث رؤف ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

29 سال کے حارث رؤف نے پاکستان کے لئے 15 بین الاقوامی ون ڈے اور 57 ٹی 20 کھیلے ہیں، وہ پنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ کے ساتھ نئی گیند کے پارٹنر ہوں گے۔

دوسری جانب 13 فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد جنہوں نے قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں 43 وکٹیں حاصل کی ہیں، قوی امکان ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں حارث رؤف کے ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستان کی ممکنہ ٹیم ان 11 کھلاڑیوں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان) سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہوگی۔