امریکا نے ایران کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

November 30, 2022

فائل فوٹو

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی.

دوحا میں امریکا اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت امریکی کھلاڑیوں کا گیند پر قبضہ رہا۔

پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں امریکا کی ٹیم کو موقع ملا اور اس نے پُلچچ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں ایران کی ٹیم نے کچھ دباؤ بڑھایا مگر امریکی دفاع کے آگے اُن کی ایک نہ چلی، پورے میچ میں امریکی ٹیم ایران کے گول پر بارہ مرتبہ حملہ آور ہوئی جبکہ اُس نے 5 کارنرز بھی حاصل کیے۔

دوسری جانب ایران کی ٹیم صرف ایک کارنر حاصل کرسکی اور صرف ایک بار ہی حریف ٹیم کے گول کا نشانہ لے سکی مگر اُس کو کامیابی نہیں ملی۔

یوں گروپ بی کے اہم میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے مات دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔