• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پشاور کے علاقے متنی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللّٰہ اور سعید نواب کے نام سے ہوئی ہے۔

سی پی او کے مطابق دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 پستول، 3 دستی بم، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔

سی پی او کے مطابق فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے متنی میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید