انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے مات دے دی

November 30, 2022

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے مات دے دی۔

انگلینڈ نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن کے ساتھ آخری سولہ ٹیموں میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تین صفر سے فتح سمیٹی۔

انگلینڈ کی جانب سے رشفورڈ نے دو اور فل فوڈن نے ایک گول بنایا۔

سات پوائنٹس اور پہلی پوزیشن کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔