شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

November 30, 2022

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد—فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے کام کر رہا ہے۔

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 بینک مکمل طور پر اسلامی بینکاری کر رہے ہیں، اسلامی بینکاری کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک ہو گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل واپس لے لی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سود کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک نے اعلیٰ سطح کا ورکنگ گروپ فعال کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکوک کے متبادل پر کام کر رہے ہیں۔