عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، فضل الرحمان

December 01, 2022

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کراچی میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

ملاقات میں عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں توڑنے کی دھمکی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، اگر کسی نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو انتخابات کرانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو انتخابات سے سمجھ آجائے گی کہ عوام اس سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کہ موجودہ سیاسی قیادت نے عمران خان کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، عمران خان سیاست کرنا ہی نہیں چاہتے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا افراتفری پھیلانے کا مقصد سیاست نہیں، ایجنڈا کچھ اور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہ پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، وفاقی حکومت کا اب اولین ہدف عوام کو فوری ریلیف دینا ہے۔