• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کردی، ایوان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن محمد اویس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی۔

سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کے رکن کی قرار داد کی حمایت کردی۔

سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

صوبائی وزیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 100 روپے سے زائد کی لیوی وصولی کو بڑا المیہ قرار دیدیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پیٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے، 2008ء میں پیٹرول پر ایک روپیا بڑھا تھا تو ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت چھوڑ دی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں، اُن سے بات کریں، تنخواہ دار طبقہ پس چکا ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے پیٹرول لیوی کو ختم کرے۔

قومی خبریں سے مزید