اوپن یونیورسٹی کے نصاب کیلئے کتاب ”آئینہ عمرانیات‘‘ پر فوری پابندی لگائی جائے، ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت

December 03, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نصاب کے لئے ” آئینہ عمرانیات” کتاب پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی نے 11ویں جما عت کے نصاب میں آئینہ عمرانیات میں قابل اعتراض مواد شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ پردہ اور سود پر پابندی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اس کتاب میں اہم اسلامی اصولوں پر نشترزنی کی گئی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کتاب پر پابندی عائد کی جائے اور اس کو شائع کرنے اور کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔