جرمن قونصل جنرل بھی سندھی ثقافت میں رنگ گئے

December 04, 2022


جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر بھی سندھ کی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں کلچرل ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے جرمن پرچم کے رنگ کی سندھی ٹوپی پہنی۔

ڈاکٹر روڈیگر نے اپنے بیان میں سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا پیغام بھی دیا۔

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، صوفیوں نے سندھ میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔