کراچی میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ فوٹیج سامنے آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انمول پنکی کو ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا، پولیس اہلکاروں کو فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلیٹ کا دروازہ کھولنے والی خاتون انمول عرف پنکی تھی۔
ویڈیو کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے اندر داخل ہوتے ہی پنکی کا موبائل فون لیا اور فلیٹ کی تلاشی لینا شروع کر دی۔
اس سے قبل کراچی پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔