وزیر اعظم نے عمران خان کا بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملہ قرار دے دیا

December 04, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان کو پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملہ قرار دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کیخلاف حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کےلیے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کےلیے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔