سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

December 04, 2022

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھی ثقافت کے دن پر کراچی سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف لسانی اکائیوں کا گلدستہ ہے، ہم ملک کی تمام لسانی اکائیوں کی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پہچان اور ثقافت کا بھی احترام کیا جائے۔