میسی کا 1000 ویں پروفیشنل فٹبال میچ میں ارجنٹائن کیلئے 94 واں گول

December 05, 2022

دوحہ(جنگ نیوز) ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں پروفیشنل میچ میں ایک جادوئی لمحے میں پری کوارٹر فائنل کے 35ویں منٹ میں اوٹی منڈی کے پاس پر آسٹریلیا کے خلاف گول کیا۔ میسی کے جادوئی کھیل نے ارجنٹائن کے خواب کو زندہ رکھا ہے۔ یہ ارجنٹائن کے لئے ان کا 169ویں انٹرنیشنل میچ میں 94واں گول تھا۔ ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں گولز کی تعداد789ہوگئی ہے۔35سالہ میسی نے اپنی مہارت سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردیا۔ ورلڈ کپ وہ واحد ٹائٹل ہے جو لائنل میسی کی گرفت میں آج تک نہیں آسکا۔ 57 ویں منٹ میں جولین الواریز نے آسٹریلیا کے میٹ ریان کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ارجنٹائن کا دوسرا گول کیا77ویں منٹ کریگ گڈون کی کک اینزونانڈیز سے لگ کر اون گول کے لئے جال میں چلی گئی۔