• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ تعمیرِ نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید