گہری دھند کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

December 06, 2022

فائل فوٹو

ملک کے مختلف علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے موٹروے پولیس نے متعدد موٹرویز بند کردی ہیں۔

گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 1، پشاور تا صوابی تک بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 2، لاہور سے شیخوپورہ تک جبکہ موٹروے ایم 3 سمندری سے جڑانوالہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

لاہورسے سیالکوٹ اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان تا اسماعیلیہ تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بھی دھند ہے، شہری دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔