شہباز گِل کو سانس کی شکایت، اسپتال میں داخل

December 07, 2022

فائل فوٹو

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل جو ایک قدیمی دمے کے مریض بھی ہیں اُن کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال کی ایمرجینسی میں لایا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے شہباز گِل کا طبعی معائنہ کرنے کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے صبح مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔