صوبائی وزیر نے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ریونیو افسران کی فہرست طلب کرلی

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،انھوں نے موٹر وے ایم 6 کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف ایکشن لینے کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔صوبائی وزیر نے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ریونیو افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے ۔مخدوم محبوب الزماں نے اپنے مراسلے میں کہا کہ تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ میں نامزد ریونیو افسران کی نشاندہی کی جائے۔