فرائض انجام دینے کے لیے افواج پُرعزم ہیں، صدر علوی

December 09, 2022

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ افواج آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

قومی سیکیورٹی کےحصول سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیاستدان سیاسی تقسیم کم کرنے کے لیے جمہوری راستے اختیار کریں۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میںصدر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان مشورہ کرتے تو انہیں اسمبلی نہ چھوڑنے کا کہتا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ میرٹ پر تقرری کے بعد آرمی چیف کا معاملہ تین سال کیلئے سیٹل ہوگیا، اب مہنگائی قابو کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔