کراچی، شہریوں کے ہتھے چڑھا ڈاکو اسپتال میں دم توڑ گیا

December 09, 2022

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شہریوں کے ہتھے چڑھا ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں بھی شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری بھی زخمی ہوا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

قیوم آبادمیں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال میں خالی فلیٹ سےبچی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فیملی کچھ روز قبل فلیٹ چھوڑ گئی تھی۔