یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں نئے امیگریشن افسر اگلے ہفتے چارج سنبھالیں گے

December 10, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے سینئر افسر اگلے ہفتے یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور امیگریشن افسر چارج سنبھال لیں گے۔ وزارت خارجہ نے پندرہ یوم کا قبل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈائریکٹر آپریشن طارق پرویز کو بطور امیگریشن آفیسر پاکستان ایمبیسی یونان میں تعنیاتی کی منظوری دی تھی۔ گزشتہ ہفتے مذکورہ افسر کا سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا اور اب اگلے ہفتے وہ یونان روانہ ہو جائیں گے۔ اس وقت یونان میں تعنیات امیگریشن افسر صفی اللہ جوکھیو کے تین برس کی تعنیاتی مدت پوری ہو چکی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ نئے افسر کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں ان کے آنے کے بعد وہ پاکستان جا کر ہیڈ کوارٹر رپورٹ کریں گے۔ دونوں افسران کی مدت ملازمت میں سال ڈیڑھ سال باقی ہیں۔