اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج

December 14, 2022

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔

اوورسیز پاکستانی ندیم یوسف اور فرخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دنیا بھر میں 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں لیکن ووٹ کا حق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ کا حق دیا جائے۔