صدر عارف علوی کی لاہور میں عمران خان سے ملاقات

December 14, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

زمان پارک لاہور میں صدر عارف علوی نے عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

عمران خان نے عارف علوی کو سینئر لیڈر شپ کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

دوران ملاقات مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی چیئرمین نے صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا۔