صدر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات

December 15, 2022

فائل فوٹو

عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق ملک میں سیاسی گہما گہمی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے۔

صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میںمونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پرویز الٰہی کو اسحاق ڈار سے مشاورت پر اعتماد میں لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گزشتہ رات عمران خان سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابقصدرِ مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نےباہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صدرِ مملکت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر مشتمل حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور اسحاق ڈار و دیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی صدر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔