• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں پیشرفت، حکومتی وفد کی صدر سے ملاقات، عارف علوی کی عمران سے مشاورت

اسلام آباد‘لاہور(ایجنسیاں) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ‘حکومتی وفدکی صدرعلوی سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ صدرعلوی نے زمان پارک لاہورمیں عمران خان سے موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کی ہے ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑپر مشتمل حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر حکومت نے اپنا موقف عارف علوی کے سامنے پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نے موجودہ سیاسی معاملات پرعارف علوی کوکردار ادا کرنے کا مشورہ دیدیا اور کہاکہ پی ٹی آئی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے نظام میں رہ کر ملک کو مسائل سے نکالنے میں کردار ادا کرےجبکہ صدرعولی کا کہنا تھاکہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔

بعدازاںصدرعارف علوی نے زمان پارک لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور اسحاق ڈار ودیگر وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے سینئرلیڈر شپ کے ساتھ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے بھی صدر مملکت سے تبادلہ خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید