ٍٍآرمی چیف سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات

December 15, 2022

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کے تعاون کا اعتراف کیا۔ جبکہ پاک، امریکا مسلح افواج کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

جی ایچ کیو آمد پر امریکی کمانڈر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد آج طورخم کا دورہ کرے گا۔ وفد کو انسداد دہشتگردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہکیاجائےگا۔