راولپنڈی: خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، مقدمہ درج

December 15, 2022

راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابقملزم کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے سول لائن میں 2009 میں خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 36 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشتگرد نے راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد جیل میں ہیں۔