باجوہ نے عمران کو این آر او دیا، ملک احمد

December 16, 2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے این آر او کسی اور کو نہیں عمران خان کو دیا، جب انہوں نے بنی گالہ کیس میں عمران خان کو نااہل ہونے سے بچایا۔

ملک احمد خان کا پریس بریفنگ میںکہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کو این آر او دیا جس کے بعد کولیٹرل ڈیمیج کے طور پر جہانگیر ترین کو نااہل کرنا پڑا، ہم نے تب بھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے کہا تھا کہ یہ شخص پاکستان کے لیے زہرِ قاتل ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان کے سائفر اور ایبسولوٹلی ناٹ کے بیانیے ختم ہوئے تو اس نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو پنچنگ بیگ بنا لیا ہے۔