این ای ڈی طالب علم کا قتل، ملزم 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

December 17, 2022

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو 6 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی تاحال فرار ہے۔