دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے پر ایف آئی اے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

December 17, 2022

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ حاصل نہیں کیا، گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔

عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے 19 دسمبر تک تحقیقات مکمل کریں، ملزمہ سے جیل آفیسر کی موجودگی میں تحقیقات کی جائے۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو قانون کے مطابق تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔