اسمبلیاں توڑنے کے لئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، مریم اورنگزیب

December 17, 2022

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ نے این آر ٹو دیا تو پھر آپ نے ان کو توسیع کیوں دی تھی؟

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے لئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، اقتدار ختم ہونے کے دکھ میں عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کھانا پینا دو اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے لوٹ مار کا کام جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جانتے تھے اقتدار جائے گا تو ان کی چوری سامنے آئے گی، ان کا شور صرف اپنی چوری چھپانے کے لیے ہے۔ عمران خان کو جمہوریت اور عوام سے کوئی سروکار نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر جنرل باجوہ نے این آر ٹو دیا تو پھر آپ نے ان کو توسیع کیوں دی تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے پاس اختیار نہیں تھا تو آج نوٹنکی کیوں کررہے ہیں اس وقت بتاتے۔