حج ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا، مفتی عبدالشکور

December 18, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ کم تجربے کے باوجود گزشتہ سال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا ہے، اس سال مزید بہتر انتظامات کریں گے۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہو تو بتایا جائے، پھر دیکھیں اسے کہاں پہنچاتے ہیں۔