پی ٹی آئی سینیٹرز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ، ذرائع

December 19, 2022

پی ٹی آئی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کا کوئی بھی سینیٹر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کے فیصلے کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے اس موقع طے کیا تھا کہ عمران خان کے فیصلے پر اجتماعی حکمت عملی بنائی جائے گی اور قوم کو پی ٹی آئی چیئرمین کے فیصلوں سے ملک پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔