ایم کیو ایم کے نامزد افسران کی 3 اضلاع میں بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری میں پیشرفت

December 19, 2022

کراچی کے 3 اضلاع میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے نامزد سرکاری افسران کی بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم کے نامزد سرکاری افسران کی خدمات مختلف محکموں سے محکمہ بلدیات کے سپر د کردی گئیں۔

محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریٹر کے افسران کے تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ محنت کے گریڈ 18 کے افسر سید شکیل احمد کی خدمات ایک سال کے لیے محکمہ بلدیات کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ورکر ماڈل اسکول سائٹ حیدر آباد کے گریڈ 18 کے افسر محمد فاروق کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد کی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ محنت کے گریڈ 17 کے افسر فرقان اطیب کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق افسران کو شرقی، سینٹرل اور کورنگی کی ضلعی میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد ایڈمنسٹریٹر کی تقرری گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔