اسپیکر کی رولنگ پسند نہیں تو کورٹ میں چیلنج کریں، فواد چوہدری

December 21, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ پسند نہیں تو کورٹ میں چیلنج کریں، عدم اعتماد کیلئے بندے انہوں نے پورے کرنے ہیں ہم نے نہیں، جب اجلاس ختم ہی نہیں ہوا تو نیا اجلاس کیسے بلایا جا سکتا ہے؟

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسبملیاں توڑنے کی طرف بڑھے ہیں تو یہ جوتے چھوڑ کر بھاگ اٹھے ہیں، پارلیمانی جمہوریت ووٹوں سے چلتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ پارلیمانی پارٹی کے 10 ارکان نے چوہدری پرویز الہٰی پر اظہار اعتماد کیا ہے، یہ جو قرار دادیں لائے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ پر پیسہ خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔