صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات

December 21, 2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے صدر کو پارٹی قیادت کے آج ہونے والے اجلاس اور ق لیگ سے جاری بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔