• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دھند، متعدد موٹرویز سرِشام سے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی مقامات پر موٹر ویز سر شام ہی بند کردی گئیں۔

لاہور شہر اور گردونواح میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید