ق لیگ نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا

December 22, 2022

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل کامل علی آغا کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور بطور سینیٹر ممبر شپ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامل علی آغا کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔