عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

December 22, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کا اتحاد مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔