اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل

December 23, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میںمکمل کرلیا گیا۔

پمز اسپتال کے مطابقشہید پولیس اہلکار کو سر اور پیٹ سمیت دیگر اعضا پر زخم آئے۔

شہید پولیس اہلکار کی پسلیاں اور دونوں ٹانگوں میں بھی فریکچر تھا۔

پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی میت پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دھماکے میں شہید ہونے والےہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی تصویر جاری کردی۔

اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہا۔