کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے، موسمیاتی تجزیہ کار

December 24, 2022

فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی آج سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے جبکہدن میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سےموسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر، سرجانی اور گلشنِ معمار میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے اکثر علاقوں میں پارا 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور بالائی سندھ میں دھند کا بھی امکان ہے۔

موسمِ سرما کی بارش

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم سے 28 دسمبر سے بلوچستان میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ساحلی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ حب گڈانی میں بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔