ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

December 26, 2022

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، توبہ اچکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ کان مہتر زئی اور خانو زئی کے پہاڑوں پر بھی برف پڑگئی۔

چمن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، علاقے میںبجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔

اسکردو منفی بارہ ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ استور منفی آٹھ، قلات منفی سات، کوئٹہ منفی پانچ اور کراچی میں درجہ حرارت 9 اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے، کہیں حدِ نگاہ صفر تو کہیں بالکل کم رہ جانے کے باعث ٹریفک حادثات ہوئے۔