نصیر آباد، سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

December 27, 2022

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سیلاب کو پانچ ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

متاثرین کے پاس چھت، راشن اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث متاثرین کے خیمے بھی گیلے ہونے لگے ہیں، سرد موسم میں متاثرین کا بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔

سیلاب متاثرین لکڑیاں جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔